06 جنوری ، 2013
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم ایک جمہوریت پسندجماعت ہے اوروہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت کیلئے اپنی جدوجہدجاری رکھے گی۔یہ بات انھوں نے پیپلزیوتھ یوکے کے عہدیداروں اورکارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔الطا ف حسین نے اظہاریکجہتی کے طورپر ایم کیوایم کے مظاہرے میں شرکت پر پیپلزیوتھ کے تمام عہدیداروں اورکارکنوں کا دلی شکریہ اداکیااورانہیں خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران پاکستان کئی امتحانوں سے گزراہے،ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی کولڑانے اوران کے اتحادکوختم کرانے کی بھی کئی سازشیں کی گئیں لیکن پاکستان کے عوام گواہ ہیں کہ تمام ترسازشوں کے باوجود میں نے جمہوریت کی بقاء کی خاطر صدرآصف زرداری کا ساتھ نہیں چھوڑااورجمہوریت کاسفرچلتارہا۔الطاف حسین نے کہاکہ ہم جمہوریت پسندہیں اورجمہوریت کی بقاء اوراسکے فروغ کیلئے ہم اپناکرداراداکرتے رہیں گے۔ اس موقع پر وفدمیں شامل پیپلزیوتھ کے عہدیداروں نے الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں جمہوریت کی بقاء کیلئے آپ نے جوقربانیاں دی ہیں اور صدرآصف زرداری کاجس طرح ہرمشکل وقت میں ساتھ دیاہے اسکی ہم قدرکرتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ ہمارے دل میںآ پ کا بہت احترام ہے۔وفدنے اس یقین کااظہارکیاکہ جمہوریت کے استحکام کیلئے مفاہمت اور تعاون کایہ سفرجاری رہے گا۔ جوایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام ہونے والے مظاہرے میں شرکت کیلئے آئے تھے۔وفدمیں پیپلزیوتھ یوکے کے چیئرمین نعیم عباسی، جنرل سیکریٹری ریاض کمریو اورمختلف شہروں کے عہدیداران شامل تھے۔