پاکستان
06 جنوری ، 2013

نوکنڈی اور دالبندین میں ٹریفک حادثات،3افراد ہلاک

نوکنڈی اور دالبندین میں ٹریفک حادثات،3افراد ہلاک

دالبندین…بلوچستان کے علاقے دالبندین میں ٹریفک کے دو حادثات میں تین افراد جاں بحق اوریک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دالبندین کے علاقے شیر آباد میں دو موٹرسائیکل تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں، نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ دوسرا واقعہ کوئٹہ تفتان ار سی ڈی شاہراہ پر نوکنڈی کے قریب پیش آیا جب کوئٹہ سے تفتان جانے والے ٹریلرسے گر کر کلینر جاں بحق ہوگیا۔

مزید خبریں :