پاکستان
06 جنوری ، 2013

درآمد شدہ عناصر جمہوری نظام کی بساط لپیٹنے کیلئے نازل ہوئے،شہباز شریف

 درآمد شدہ عناصر جمہوری نظام کی بساط لپیٹنے کیلئے نازل ہوئے،شہباز شریف

لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تبدیلی اور انقلاب کا نام نہاد نعرہ لگانے والے عناصر پہلے اپنی اصلاح کریں۔لاہور میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ درآمد شدہ عناصر مخصوص ایجنڈے کے ساتھ جمہوری نظام کی بساط لپیٹنے کے لئے ملک میں نازل ہوئے ہیں ۔قوم ایک طرف زر بابا چالیس چوروں کے دیئے ہوئے زخموں سے چور ہے تو دوسری طرف غیر ملکی فضاوٴں سے لطف اندوز ہونے والے شعبدہ باز قوم کی مشکلات بڑھانے کے لئے وارد ہوگئے ہیں۔ کسی کو جمہوری نظام کو ڈی ریل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ملک کی سا لمیت اور استحکام کے لئے انتخابات کا برقت انعقاد ناگزیر ہے۔

مزید خبریں :