پاکستان
06 جنوری ، 2013

طاہر القادری کے لانگ مارچ میں شرکت نہیں کریں گے،عمران خان

 طاہر القادری کے لانگ مارچ میں شرکت نہیں کریں گے،عمران خان

اسلام آباد…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے،انہوں نے واضح کیا کہ انہیں جمہوریت کے سوا کوئی راستہ قبول نہیں۔جیو نیوز سے خصوصی گفت گو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اگرچہ انہیں طاہر القادری کی کئی باتوں سے اتفاق ہے لیکن طاہر القادری لانگ مارچ قبل از وقت ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اگر انتخابات میں دھاندلی کی کوئی کوشش کی گئی تو پھر لانگ مارچ تحریک انصاف کرے گی۔عمران خان نے کھل کر جمہوری عمل کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر جانبدار نگراں حکومت کو ہر صورت وقت پر الیکشن کرانے چاہئیں۔

مزید خبریں :