مانسہرہ میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے دو خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

حادثہ ہزارہ ایکسپریس وے پر چلتی وین کا ٹائر نکلنے کی وجہ سے پیش آیا، ریسکیو حکام— فوٹو:فائل
حادثہ ہزارہ ایکسپریس وے پر چلتی وین کا ٹائر نکلنے کی وجہ سے پیش آیا، ریسکیو حکام— فوٹو:فائل 

مانسہرہ کے قریب مسافر وین کھائی میں گرنے سے دو خواتین سمیت 6 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق حادثہ ہزارہ ایکسپریس وے پر ہاتھی میرا کے قریب پیش آیا جہاں تحصیل الائی سے مانسہرہ جانے والی مسافر وین ٹائر نکل جانے کے باعث پل سے کھائی میں جاگری۔

حادثے میں دو خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حکام نے بتایاکہ حادثے میں دو خواتین سمیت 10 مسافر زخمی ہوگئے جنہیں کنگ عبداللہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید خبریں :