Time 03 جون ، 2025
پاکستان

11 مئی کو چمکنی میں خودکش حملہ آور کا ٹارگٹ مذہبی شخصیت تھی: آئی جی کے پی

11 مئی کو چمکنی میں خودکش حملہ آور کا ٹارگٹ مذہبی شخصیت تھی: آئی جی کے پی
خودکش حملہ اور نے ہدف تک پہنچنے سے قبل خود کو بلاسٹ کیا جس سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے: ذوالفقار چیمہ__فوٹو: فائل

پشاور: آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقارحمید کا کہنا ہے کہ یوم تشکر کے بعد چمکنی میں 11 مئی کو خودکش حملہ آورکا ٹارگٹ مذہبی شخصیت تھی۔ 

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی کے نے کہا کہ پولیس نے خودکش حملہ آور کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہلاک کیا، 2 پولیس اہلکاروں نے اپنی شہادت دے کر حملہ آور کو مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو شکست دینے اور یوم تشکر کے بعد اسپانسرڈ دہشتگرد نے پشاور میں ایک مذہبی شخصیت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی ۔

 آئی جی کے مطابق خودکش حملہ اور نے ہدف تک پہنچنے سے قبل خود کو بلاسٹ کیا جس سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی  سے نمٹنے کے لیے پولیس کو فوری 16 ارب روپے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :