پاکستان
07 جنوری ، 2013

ایم کیو ایم نے ہمیشہ عدلیہ کے احترام کو مقدم رکھا ہے،فاروق ستار

ایم کیو ایم نے ہمیشہ عدلیہ کے احترام کو مقدم رکھا ہے،فاروق ستار

اسلام آباد … ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہم الطاف حسین کے نمایندوں کے طور پر عدالت آئے ہیں۔ایم کیو ایم نے ہمیشہ عدلیہ کے احترام کو مقدم رکھاہے ۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ قائدایم کیو ایم الطاف حسین کیلیے ناگزیر وجوہات کی بنا پر آنا ممکن نہیں ۔قانونی ماہرین نے استدعا کی ہوئی کہ الطاف حسین کو حاضری سے استثنا دیا جائے ،ہمیں یقین ہے کہ سارا معاملہ خوش اسلوبی کے ساتھ طے ہوجائے گا ،اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما رضا ہارون نے کہا کہ ہم عدالت اور چیف جسٹس پاکستان کے احترام میں یہاں موجود ہیں ،ڈرون دھماکوں کی اطلاع نہیں ہواکرتی۔ ایم کیو ایم کے وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ قوم ابھی تک بینظیر بھٹو کا سانحہ نہیں بھولی ،چند روز قبل بشیر بلور کوبھی دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ملک میں سیکیورٹی حالات ٹھیک نہیں ہیں ،ہم کسی بھی اختلافی بحث میں نہیں پڑیں گے ۔

مزید خبریں :