07 جنوری ، 2013
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے ریکوڈک معاہدے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ٹی سی سی کمپنی کے خلاف درخواستیں منظور کر لیں۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے ریکوڈک کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا،آج چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے 16 صفحات پر مشتمل مختصر فیصلہ سنایا۔ کمرہ عدالت میں فیصلے کے پیرا گراف 11 اور 12 کو پڑھ کر سنایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ریکوڈک معاہدہ قواعد کے مطابق نہیں ہے۔