07 جنوری ، 2013
اسلام آباد… پاکستانی چوکی پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر پاکستان نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرلیا ہے۔ دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو اس سلسلے میں احتجاجی مراسلہ بھی دیاگیا ہے۔ ترجمان کے مطابق حاجی پیرسیکٹرمیں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک فوجی شہیداورمتعددزخمی ہوئے، بھارتی حکومت مستقبل میں ایسے واقعات روکنے کے اقدامات کرے۔