پاکستان
07 جنوری ، 2013

سرکاری افسر کا پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی پر تشدد کا الزام

سرکاری افسر کا پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی پر تشدد کا الزام

اسلام آباد…وزارت ہاوٴسنگ اینڈورکس کے انجینئرنگ ایڈوائزر سرور اعوان نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سیالکوٹ سے رکن قومی اسمبلی طارق انیس نے مجھ پرتشددکیا،اور انھوں نے میرے دفترمیں گھس کرلاتوں اورگھونسوں سے مارا،سرور اعوان نے بتایا کہ اس تشدد کے باعث انکے سر،پیٹھ،ٹانگ اورہاتھ پرزخم آئے ہیں،واضح رہے کہ سرور اعوان وزارت ہاؤسنگ میں گریڈ20 کے افسرہیں۔سرور اعوان نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے طارق انیس کی10کروڑروپے کی شکرگڑھ میں اسکیم منظورکی ہے،اسکیم کیلیے پلاننگ کمیشن کی منظوری ضروری ہے،تاخیرپرطارق انیس مجھ سے الجھ پڑے اور مجھے مارا پیٹا۔دوسری جانب جب پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سے اس حوالے سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ میں نے وزارت ہاوٴسنگ کے جوائنٹ انجینیرنگ ایڈوائزر سرور اعوان پر کسی قسم کا تشدد نہیں ۔انھوں نے مزید کہا کہ مذکورہ بالا افسر نے سیالکوٹ کے ایکسین سے بھاری رقم بطور روپے رشوت لی ہے۔

مزید خبریں :