07 جنوری ، 2013
اسلام آباد …پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القران کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ پر وزیرداخلہ رحمان ملک سے کوئی مذاکرات نہیں ہوئے،انتخابی اصلاحات میں آئین کانفاذیقینی بنایاجائے،لانگ مارچ14جنوری کوہی ہوگا،مارچ پرامن ہوگا تاہم اگر اسے روکنے کی کوشش کی گئی توپھر میں اسکے پرامن ہونے کی ضمانت نہیں دے سکتا اور پھر تصادم ہوگا،پیر کی شام وزیر داخلہ رحمان ملک سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے مزید کہا کہ جمہوریت کوآئین کے تابع کرنے کے لیے جدوجہدکررہے ہیں،لانگ مارچ کوروکنے کی کوشش کی گئی توپْرامن رہنے کی ذمہ داری نہیں دے سکتا،ہمارے پرامن مارچ کامقصدآئین کی بالادستی اورحقیقی جمہوریت ہے،عوام کے بنیادی حقوق کی فراہمی ہماری جدوجہدکا اصل مقصد ہے،میر ایجنڈا الیکشن ملتوی کرانا نہیں،ایک سوال پر ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ہمارے درمیان کوئی مذکرات نہیں ہوئے، انھوں نے مجھ سے میرا ایجنڈا معلوم کیا جس پر ہم نے انھیں اپنے پروگرام سے آگاہ کیا ،تاہم مذاکرات صرف وزیراعظم کی سربراہی میں وفاقی کابینہ سے ہی ہوسکتے ہیں،انھوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات میں آئین کا نفاذ یقینی بنایا جائے۔