گوگل کروم کی نئی ٹِرک جو ویڈیو کا اسکرین شاٹ لینے کی ضرورت ختم کر دے گی

گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں اس فیچر کا اعلان کیا / فائل فوٹو
گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں اس فیچر کا اعلان کیا / فائل فوٹو

اگر آپ ویب براؤزنگ کے لیے گوگل کروم استعمال کرتے ہیں تو اس کا ایک نیا فیچر ضرور پسند آئے گا۔

اس فیچر کے ذریعے کسی ویڈیو فریم کو اسکرین شاٹ کے بغیر ہی کاپی کرنا ممکن ہو جائے گا۔

گوگل کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں کروم کے لیے کاپی ویڈیو فریم نامی فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا۔

جیسا نام سے عندیہ ملتا ہے کہ اس سے کسی ویڈیو کا ایک فریم کاپی کیا جا سکتا ہے۔

گوگل نے بتایا کہ آپ کسی ویڈیو کو پلے کرنے کے بعد مطلوبہ منظر پر اسے روک دیں اور پھر اس فریم کو کاپی کرلیں۔

فی الحال یہ فیچر یوٹیوب پر کام کر رہا ہے مگر امکان ہے کہ جلد دیگر ویڈیو سروسز پر بھی اسے استعمال کرنا ممکن ہوگا۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے یوٹیوب پر ویڈیو پلے کرنے کے بعد مطلوبہ منظر پر روک دیں اور پھر ماؤس سے 2 بار رائٹ کلک کرکے کاپی ویڈیو فریم کے آپشن پر کلک کریں۔

گوگل کے مطابق صارفین پہلے کی طرح کسی ویڈیو فریم کا اسکرین شاٹ بھی لے سکتے ہیں۔

مگر اسکرین شاٹ فوٹو کا معیار زیادہ اچھا نہیں ہوتا جبکہ اس میں ویڈیو پروگریس بار بھی نظر آتی ہے۔

کمپنی کے مطابق کاپی ویڈیو فریم فیچر سے زیادہ معیاری اور صاف تصویر کا حصول ممکن ہو جائے گا۔

مزید خبریں :