سستا فضائی سفر اب گوگل ممکن بنائے گا

گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں نئے فیچر کا اعلان کیا / فائل فوٹو
گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں نئے فیچر کا اعلان کیا / فائل فوٹو

اگر آپ آئندہ چند ماہ میں کہیں گھومنے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو سستی سیاحت کے لیے گوگل سرچ سے مدد لیں۔

جی ہاں گوگل نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کا مقصد آپ کی سیاحت کے منصوبے کو سستا اور آسان بنانا ہے۔

کمپنی کے مطابق گوگل فلائٹس کے نئے فیچر سے صارفین کو علم ہوسکے گا کہ کب انہیں کم از کم قیمت میں فضائی سفر کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔

گوگل فلائٹس میں پہلے ہی دکھایا جاتا ہے کہ کسی جگہ فضائی سفر کرنے کا کرایہ کتنا ہے اور ماضی میں کتنا تھا۔

مگر اب نئے فیچر سے صارفین کو یہ بھی علم ہو سکے گا کہ مطلوبہ منزل کے لیے سب سے کم قیمت پر فضائی ٹکٹ کا حصول کب ممکن ہوگا۔

گوگل کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر سے صارفین کو موقع مل سکے گا کہ وہ اپنے سفر کے لیے وہ وقت منتخب کر سکیں جب ٹکٹ سب سے سستے ہوں گے۔

کمپنی کے مطابق اگر آپ کو لگ رہا ہے کہ ابھی ٹکٹ بک کرانے کا مناسب وقت نہیں تو گوگل فلائٹس پر پرائس ٹریکنگ کو ٹرن آن کرلیں۔

ایسا کرنے کے بعد جب بھی کرایوں میں کمی آئے گی تو صارفین کو نوٹیفکیشنز موصول ہوں گے۔

وہ ایسا مخصوص تاریخوں کے لیے بھی کر سکتے ہیں یا اگلے 3 سے 6 ماہ کے لیے بھی اس فیچر کا استعمال کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں :