Time 07 ستمبر ، 2023
پاکستان

سینیٹ اجلاس کیلئے ریکوزیشن کا معاملہ، بعض پی پی اراکین کے دستخط مشکوک قرار

پیپلز پارٹی کی جانب سے اجلاس بلانے کے لیے جمع کرائی گئی ریکوزیشن قواعد پر پوری نہیں اترتی: سینیٹ سیکرٹریٹ۔ فوٹو فائل
پیپلز پارٹی کی جانب سے اجلاس بلانے کے لیے جمع کرائی گئی ریکوزیشن قواعد پر پوری نہیں اترتی: سینیٹ سیکرٹریٹ۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: سینیٹ سیکرٹریٹ نے پیپلز  پارٹی کی جانب سے ایوان بالا کا اجلاس بلانے کے لیے جمع کرائی گئی ریکوزیشن میں بعض دستخطوں کو مشکوک قرار دیدیا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے پیپلز پارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 27 اراکین کے دستخط کے ساتھ ریکوزیشن جمع کرائی گئی۔

شہادت اعوان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر دنیش، عطاالرحمان اور شفیق ترین نے اپنے دستخط شامل نہ کرنے کا کہا جبکہ رضا ربانی، پلوشہ خان، روبینہ خالد، شمیم آفریدی، محمد اکرم کے دستخط میچ نہیں کرتے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے اجلاس بلانے کے لیے جمع کرائی گئی ریکوزیشن قواعد پر پوری نہیں اترتی۔

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی نے جڑانوالہ واقعے پر بحث کے لیے چند روز قبل سینیٹ اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی تھی۔

مزید خبریں :