پاکستان

وزیراعظم کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی اجلاس میں آرمی چیف بھی شریک، اہم فیصلے متوقع

ایس آئی ایف سی حکام اجلاس میں تاجروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتوں پر آگاہ کریں گے: ذرائع۔ فوٹو فائل
ایس آئی ایف سی حکام اجلاس میں تاجروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتوں پر آگاہ کریں گے: ذرائع۔ فوٹو فائل

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت اسپیشل انویسٹمنٹ فیسی لیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہو رہا ہے جس میں اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت عسکری قیادت بھی شریک ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں سرمایہ کاری سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا، ایس آئی ایف سی حکام اجلاس میں تاجروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتوں پر آگاہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں سرمایہ کاری سمیت اہم امور پر فیصلے ہوں گے۔

مزید خبریں :