08 جنوری ، 2013
اسلام آباد…لانگ مارچ کو مد نظر رکھتے ہوئے اسلام آباد کی انتظامیہ نے ریڈ زون کے اردگرد کنٹینرزلگا کر خاردار تار بچھا دی گئیں ۔ذرائع کے مطابق کنٹینرز کامقصدڈپلومیٹک انکلیو،ایوان صدر اور وزیراعظم ہاوٴس کو سیکیورٹی فراہم کر نا ہے۔ذرائع ضلعی انتظامیہ کے مطابق لانگ مارچ کے شرکاء کو ریڈ زون ،شاہراہ دستور پر داخل نہیں ہونے دیاجائیگا،سفارتخانوں اور سفارتکاروں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔سفارتکاروں نے وزارت داخلہ کواپنے تحفظات سے آگاہ کردیاہے جس کے بعد وزارت داخلہ نے سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد سفارتخانوں کو سیکیورٹی فراہم کی جائیگی اور لانگ مارچ کے دوران رینجرز ،ایف سی کی خدمات لی جائینگی،لانگ مارچ کے دوران فوج کو اسٹینڈ بائی رکھا جائیگا۔