08 جنوری ، 2013
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے الطاف حسین کی غیرمشروط معافی کاتحریری فیصلہ جاری کردیا ہے جس میں متحدہ کے قائد الطاف حسین کاغیرمشروط معافی نامہ بھی عدالتی حکم کاحصہ بنایاگیا ہے۔تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ توہین عدالت کارروائی کامقصدجج کانہیں بلکہ عوام کے حقوق کاتحفظ ہے،توہین عدالت سے عوام الناس کے حقوق اورمفادات متاثرہوتے ہیں۔کوئی فریق عدالت کی اتھارٹی کم کرے تواس سے عوام کاانصاف کے ادارے پراعتمادکم ہوتاہے،غیرمشروط معافی قبول کی جا تی ہے،الطاف حسین کو جا ری کیا جانے والا نوٹس خارج کرنیکی استدعامنظور کی جا تی ہے۔