کھیل
08 جنوری ، 2013

پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف کی اپیل پر سماعت 5 فروری کو ہو گی

پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف کی اپیل پر سماعت 5 فروری کو ہو گی

لندن…اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں سات سالہ پابندی کے خلاف پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف کی اپیل پر سماعت کھیلوں کی ثالثی عدالت میں 5 فروری کو شروع ہو گی۔سوئٹزرلینڈ میں کھیلوں کی ثالثی عدالت تین روزہ سماعت 5 سے 7 فروری تک کرے گی۔ محمد اصف کے وکیل روی ساکل کے مطابق محمد آصف کو پورا یقین ہے کہ انہیں انصاف ملے گا ،ان کے موکل کا موقف واضع ہے کہ ان پر سات سالہ پابندی غیرقانونی ہے ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں پاکستان کے تین کرکٹرز سلمان بٹ پر دس سال، محمد اصف پر سات سال اور محمد عامر پر پانچ سال کی پابندی عائد کی تھی جبکہ لندن کی عدالت نے تینوں کو مجرم قرار دیتے ہوئے جیل بھی بھیجا تھا۔

مزید خبریں :