پاراچنار میں تیندوے کا حملہ، 2 افراد زخمی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاراچنار میں سبزی منڈی کے قریب تیندوے نے حملہ کرکے 2 افراد کو زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق پاراچنار میں قائم سبزی منڈی میں ایک تیندوا آگھسا جس نے آتے ہی 2 لوگوں پر حملہ کردیا۔ 

اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو زخمی حالت میں  اسپتال منتقل کیا گیا جن کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سبزی منڈی میں تیندوے کی اطلاع ملتے ہی وائلڈ لائف کی ٹیم علاقے میں پہنچی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیندوے کو پکڑ لیا۔

مزید خبریں :