Time 27 ستمبر ، 2023
جرائم

سبق یادنہ کرنے پرقاری کا بچےکی زبان پرکیل رکھ کر تشدد،کیل حلق میں چلی گئی

ملتان میں سبق یادنہ کرنے پر قاری نےکمسن بچےکی زبان پرکیل رکھ کر تشدد کیا، بچے کے رونے اور گہرا سانس لینے پرکیل حلق میں چلی گئی۔

پولیس کے مطابق کمسن بچے ہارون نے سبق یاد نہیں کیا تو مدرسےکے قاری نے ایک کیل سزا کے طور پر اس کی زبان کے نیچے رکھ دی، اس پر بچہ درد سے رونے لگا تو کیل حلق کے اندر چلی گئی جس کے بعد  بچے نے الٹیاں شروع کر دیں۔

بچےکو  نشتر اسپتال منتقل کیا گیا  جہاں ڈاکٹروں نے پیچیدہ آپریشن کرکے 6 سینٹی میٹر لمبی کیل نکال لی۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

ایم ایس نشتر اسپتال ڈاکٹر امجد راؤ کے مطابق بچےکی حالت اب تسلی بخش ہے۔

 دوسری جانب پولیس کا کہنا ہےکہ مدرسےکے قاری کے خلاف تھانہ بی زیڈ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم کو گرفتار کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔ 

مزید خبریں :