Time 01 اکتوبر ، 2023
پاکستان

رانی پور: کمسن فاطمہ ہلاکت کیس میں پولیس ڈیجیٹل فارنزک شواہد حاصل کرنے میں ناکام

حویلی سے تحویل میں لینے سے قبل ہی ڈی وی آر کا ڈیٹا ڈیلیٹ کیا جاچکا تھا جبکہ ڈی وی آر سے ڈیلیٹ کیے گئے ڈیٹا کی ریکوری بھی نہیں ہوسکی: ذرایع— فوٹو فائل
حویلی سے تحویل میں لینے سے قبل ہی ڈی وی آر کا ڈیٹا ڈیلیٹ کیا جاچکا تھا جبکہ ڈی وی آر سے ڈیلیٹ کیے گئے ڈیٹا کی ریکوری بھی نہیں ہوسکی: ذرایع— فوٹو فائل

رانی پور میں پیر کے گھر سے مردہ پائی گئی کمسن فاطمہ کے قتل کیس میں پولیس ڈیجیٹل فارنزک شواہد حاصل کرنے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے تحویل میں لی گئی ڈی وی آر اور لیپ ٹاپ کا ڈيٹا ڈیلیٹ  ہوچکا ہے جبکہ تفتیشی افسر ملزم اسد شاہ کے موبائل فون کا ڈيٹا حاصل کرنے میں بھی تاحال ناکام نظر آتے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق حویلی سے تحویل میں لینے سے قبل ہی ڈی وی آر کا ڈیٹا ڈیلیٹ کیا جاچکا تھا جبکہ ڈی وی آر سے ڈیلیٹ کیے گئے ڈیٹا کی ریکوری بھی نہیں ہوسکی ہے۔

ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم اسد شاہ اپنے لیپ ٹاپ سے بھی تمام ڈیٹا ڈیلیٹ کرچکا ہے اور ملزم کے بار بار غلط پن کوڈ بتانے سے موبائل فون مکمل لاک ہوچکا ہے ۔

مزید خبریں :