Time 04 اکتوبر ، 2023
پاکستان

الیکشن کمیشن نگران حکومت کیجانب سے ریکوڈک کے شیئر کی فروخت کا نوٹس لے: رضا ربانی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق چیئرمین سینیٹ رضاربانی کا کہنا ہےکہ  نگران حکومت کے  پاس  ریکوڈک کے حکومتی شیئر فروخت کرنےکا قانونی اختیار  نہیں ہے۔

ایک بیان میں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ شیئر کی فروخت طویل مدتی معاشی فیصلے ہیں، جن کا نگران حکومت کے پاس مینڈیٹ ہی نہیں ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اس معاملے کا نوٹس لے۔

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ  الیکشن کمیشن 90 دن میں الیکشن کا انعقاد نہ کرکے آئین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، الیکشن کی تاریخ کے اعلان میں تاخیر سیاسی عدم استحکام اور معاشی غیریقینی پیدا کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  الیکشن کمیشن کے پاس اب حلقہ بندی کا بہانہ نہیں ہے، الیکشن کمیشن فوری طور انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔

سابق چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ  نگران حکومت  اور الیکشن کمیشن کی پارلیمانی نگرانی کرنا سینیٹ کی آئینی ذمہ داری ہے۔

مزید خبریں :