Time 05 اکتوبر ، 2023
پاکستان

الیکشن کمیشن کا سندھ کے سابق وزرا سے سرکاری رہائش گاہیں اورگاڑیاں واپس لینےکا حکم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری سندھ کو ہدایت کی ہےکہ صوبائی کابینہ کے سابق ارکان اور سابق عہدیداران سے پروٹوکول، سیکورٹی اور  مراعات فوری طور  پر  واپس لی جائیں۔

الیکشن کمیشن کی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے چیف سیکرٹری سندھ اور آئی جی سندھ کو خط  لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن کے نوٹس میں آیا ہے کہ سابق صوبائی وزرا اور سیاسی تعینات کردہ ممبران پروٹوکول، سکیورٹی اور دیگر مراعات استعمال کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے سرکاری رہائش گاہیں  اور سرکاری گاڑیاں واپس لینے کی ہدایت کی تھی۔

خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ  سابق کابینہ ارکان کی پروٹوکول، سکیورٹی اور مراعات فوری طور پر واپس لی جائیں۔

 سیکرٹری الیکشن کمیشن نے عمل درآمد رپورٹ 3 روز میں ارسال کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :