11 جنوری ، 2013
لندن …وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے جمعہ کی شب لندن فون کرکے متحدہ قومی موومنٹ کے قائداالطاف حسینسے گفتگوکی۔اس موقع پر انھوں نے ایم کیوایمکے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلہ کو سراہا اور کہا کہ ایم کیو ایم کی قیادت کا یہ فیصلہ قابل تحسین ہے،وزیراعظم نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری بھی لانگ مارچ کے فیصلے پرنظرثانی کرینگے۔