پاکستان
11 جنوری ، 2013

کوئٹہ میں آپریشن کا مطالبہ،کل سے بھوک ہڑتال کرینگے،خالق ہزارہ

کوئٹہ …ہزارہ ڈیموکریٹ پارٹی نے کوئٹہ میں بدامنی پر قابو پانے کیلئے نگران حکومت کے قیام اور ٹارگٹ آپریشن کا مطالبہ اور چیرمین ایچ ڈی پی نے سہ روزہ بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی عبدالخالق ہزارہ نے کہا کہ کوئٹہ بدترین دہشت گردی کا شکار ہے یہاں تخریبی کاروائیوں اور بدامنی کے باعث ہر شخص خوفزدہ ہے، عبدالخالق ہزارہ نے کہا کہ ہم نے عدلیہ سمیت تمام جمہوری اداروں سے دہشت گردی روکنے میں اپنا کردار اداکرنے کے لئے اپیل کی لیکن ہماری کہیں سے شنوائی نہیں ہورہی ہے، پولیس اور ایف سی امن وامان برقرار رکھنے میں یکسر ناکام ہے۔ بدامنی کے واقعات کے خلاف چیئرمین ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی عبدالخالق ہزارہ نے کل سے تین روزہ بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا۔ بعد ازیں گزشتہ روز کے بم دھماکوں کے خلاف ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے زیراہتمام پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مزید خبریں :