11 جنوری ، 2013
پشاور…خیبر پختونخوا اسمبلی نے وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپی ممالک میں مسلمان خواتین کے حجاب پر پاپندی کے خلاف سفارتی سطح پر احتجاج کرے یہ مطالبہ صوبائی اسمبلی میں ایم پی اے زرقابی بی کی جانب سے پیش کی گئی قرارد اد میں کیا گیا۔ ایوان نے قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ ایوان میں چارسدہ اور نوشہرہ میں پاسپورٹ آفس کے قیام اورحج کی طرح سرکاری سطح پر عمرہ پالیسی تشکیل دینے سے متعلق بھی قرار دادیں پیش کی گئیں جس کی ایوان نے اتفاق رائے سے منظوری دیدی ۔