پاکستان
11 جنوری ، 2013

لاہور:کوئٹہ میں دہشتگردی کیخلاف مجلس وحدت المسلمین کا احتجاجی مظاہرہ

لاہور…مجلس وحدت المسلمین نے کوئٹہ میں بدترین دہشگردی کے خلاف لاہورمیں احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں امامیہ اسٹوڈنٹسآرگنائزیشن کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ لاہورپریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ ابوذر مہدوی نے کہا کہ بلوچستان میں گورنر راج نافذ کیا جائے اورکالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے۔ انکا کہناتھاکہ کوئٹہ کے دلخراش واقعے پر دل خون کے آنسو ر ورہا ہے ۔ مظاہرین سے آئی ایس او لاہور کے صدر عابد علی نے بھی خطاب کیا۔ دریں اثناء مجلس وحدت المسلمین نے طاہر القادری کے لانگ مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیوایم کا ڈرون حملہ لانگ مارچ پر تھا۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مجلس وحدت المسلمین کے سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ ان کی جماعت لانگ مارچ کے شرکا ء کو خوارک اور دیگر سہولیات فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی ثابت کرتی ہے کہ انٹیلے جنس ادارے ناکام ہو چکے ہیں ۔

مزید خبریں :