12 جنوری ، 2013
بھکر… حیدرآباد تھل کے قر یب مسافر بس اور ٹریلر آپس میں ٹکراگئے، جس کے نتیجے میں 4 افرادجاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں، تاہم زخمیوں کوتحصیل اسپتال منکیرہ اور ڈی ایچ کیوبھکر منتقل کیاجارہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بس رائیونڈسے ڈی آئی خان جارہی تھی۔