پاکستان
12 جنوری ، 2013

کراچی : اولڈ سٹی ایریا سے تین افراد کی گولیا ں لگی لاشیں ملی ہیں

کراچی : اولڈ سٹی ایریا سے تین افراد کی گولیا ں لگی لاشیں ملی ہیں

کراچی…کراچی کے اولڈ سٹی ایریا سے تین افراد کی گولیا ں لگی لاشیں ملی ہیں جبکہ بہادراآباد کے علاقے میں نامعلوم سمیت سے لگنے والی گولی نے ایک خاتون کی جان لے لی۔پولیس کے مطابق کھارادر کے علاقے سے ایک شخص کی لاش ملی،اولڈ سٹی ایریا کے علاقے رنچھوڑ لائن سے بھی ایک شخص کی لاش ملی ہے، جبکہ جوڑیا بازار کی برتن گلی سے بھی ایک نوجوان کی لاش ملی ہے تینوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے مقتولین کی شناخت اور پولیس کارروائی کی لئے لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بہادرا آباد کے علاقے ٹیپو سلطان روڈ پر نامعلوم سمیت سے آکر لگنے والی گولی سے ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔

مزید خبریں :