پاکستان
12 جنوری ، 2013

لاہور ائیرپورٹ پر اسکینگ مشینوں میں خرابی ،پروازوں میں تاخیر

لاہور ائیرپورٹ پر اسکینگ مشینوں میں خرابی ،پروازوں میں تاخیر

لاہور…لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر مسافروں اور سامان چیک کرنے والی اسکینگ مشینوں میں خرابی آ گئی جس کے باعث متعدد اندرون اور بیرون ملک جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار،،مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ائیرپورٹ زرائع کے مطابق اسکینگ مشینوں میں اچانک خرابی آ جانے کے باعث متعدد اندرون اور بیرون ملک لندن،دوبئی ،عمان ،مسقط اور ابو زہبی جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں جن کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،ائیرپورٹ زرائع کے مطابق اسکینگ مشینوں کے نقص دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور جلد ہی نقص کو دور کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں :