پاکستان
12 جنوری ، 2013

گلگت بلتستان اور چترال میں پھر سیبرف باری کاآغاز

گلگت بلتستان اور چترال میں پھر سیبرف باری کاآغاز

اسکردو…گلگت بلتستان کے ا ضلاع استور، دیامر اور چترال میں ایک بار پھر سے برف باری شروع ہوگئی ہے۔ لاہور میں بوندا باندی اور بھکر میں بارش سے موسم سرد ہوگیا ہے۔چترال شہر اور گردونواح میں صبح میں برف باری ہوئی۔ بالائی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہیں۔ جبکہ موسمی بیماریاں عام اور لوگوں کو جلانے کی لکڑیوں کی قلت کا سامنا ہے۔استور،دیامر سمیت گلگت بلتستان کے دیگر میں اضلاع میں رات گئے ایک بار سے برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ شمالی بلوچستان کے علاقوں چمن ، پشین،زیارت میں موسم خشک اور شدید سرد ہے۔مالا کنڈ ، ہزارہ ڈویژن سمیت پاراچنار اور دیگر میں بھی سردی کا زور ٹوٹنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ لاہور میں بوندا باندی اور بھکر میں رات گئے ہونیوالی بارش سے ٹھنڈ بڑھ گئی ہے۔پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند چھائی ہوئی ہے۔

مزید خبریں :