پاکستان
12 جنوری ، 2013

لاہور ڈسٹرکٹ بارکے انتخابات کیلئے پولنگ کاسلسلہ جاری

لاہور ڈسٹرکٹ بارکے انتخابات کیلئے پولنگ کاسلسلہ جاری

لاہور…لاہور ڈسٹرکٹ بارکے انتخابات کیلئے پولنگ کاسلسلہ جاری ہے، صدارت کیلئے عاصمہ جہانگیر گروپ کے نعمان قریشی اور حامد خان گروپ کے چودھری اشتیاق کے درمیان مقابلہ ہے۔لاہور ڈسٹرکٹ بار کیلئے پولنگ سیشن کورٹ میں ہورہی ہے، ووٹروں کی کل تعداد12ہزار98ہے،،سیکریٹری کی2نشستوں کیلئے5۔ اور نائب صدور کی 3نشستوں کیلئے11۔امیدوارمیدان میں ہیں،الیکشن کیموقع پرسیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،سیشن کورٹ کے ارد گرد خار دار تاریں لگائی گئی ہیں،جبکہ وکلاء اور میڈیا کے علاوہ کسی کو اندر آنے کی اجازت نہیں،الیکشن کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں کام نہیں ہورہا،ادھرشیخوپورہ ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ انتخابات کیلئے بھی پولنگ جاری ہے جہاں صدر کیلئے ایم بی طاہراور میاں پرویز ایڈووکیٹ میدان میں ہیں۔

مزید خبریں :