12 جنوری ، 2013
نوشہرہ …نوشہرہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹراسپتال کی نرس کو نامعلو م شخص نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔واقعے کے خلاف اسپتال انتظامیہ نے احتجاج کیا۔مقتولہ نرس فرزانہ کوثر کی ساتھی نرسز کے مطابق وہ اسپتال میں اپنی ڈیوٹی کے لئے وین میں آرہی تھی۔ جب فرزانہ کوثر گاڑی میں سوار ہونے لگی تو ایک نقاب پوش شخص نے اچانک فائرنگ کردی۔ جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔فرزانہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاکے حوالے کردی گئی۔ اسپتال کے ایم ایس کے مطابق یہ ٹارگٹ کلنگ ہوسکتی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کی وجہ ذاتی دشمنی ہوسکتی ہے۔ واقعے پر اسپتال ا سٹاف نے احتجاج کرتے ہوئے نرسز کو تحفظ فراہم کرنے اور نرس کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔