پاکستان
12 جنوری ، 2013

دہشت گردی کا خاتمہ،پاکستان اور افغانستان کو مل کرکام کرناہوگا

 دہشت گردی کا خاتمہ،پاکستان اور افغانستان کو مل کرکام کرناہوگا

واشنگٹن…امریکی صدر بارک اوباما نے کہاہے کہ پاکستان اور افغانستان کو مل کر شدت پسندی کے خاتمے کے لیے کام کرنا ہوگا۔صدر کرزئی کا کہنا ہے کہ طالبان کو مفاہمتی عمل کے لیے قطر میں دفتر کھولنے کی اجازت دی گئی ہیواشنگٹن میں امریکی صدر بارک اوباما نے افغان ہم منصب سے ملاقات کے بعد مشترکا پریس کانفرنس کی۔صدر اوباما کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے حالیہ اقدامات خوش آئند ہیں۔ القاعدہ کو افغان جنگ سے شدید نقصان پہنچایا ہے اور وہ دوبارہ افغانستان سے امریکا پر حملے نہیں کرسکتی ہے۔افغانستان دوبارہ القاعدہ کے جنگجووٴں کی پناہ گاہ نہیں بن پائے گا۔رواں موسم بہار سے غیرملکی فوجی افغانستان میں تربیت،معاونت اور نگرانی کے کام انجام دینا شروع کردیں گی۔انھوں نے مضبوط،مستحکم اور محفوط افغانستان کو خطے کے مستقبل کے لیے اہم قرار دیا۔صدر کرزئی کا کہنا تھا کہ طالبان کے قطر میں مفاہمتی عمل کے لیے دفتر کھولنے کی امریکی حمایت موجود ہے۔ افغان فورسز کی صلاحیت کی وجہ سے امریکا وہاں سے واپسی کے قابل ہوا ہے۔انھوں نے 2014 کے بعد صدارتی عہدہ چھوڑنے کا اعلان بھی کیا۔

مزید خبریں :