12 جنوری ، 2013
کراچی…ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہ ربیع الاول کے چاند کی روایت کا شرعی فیصلہ آج بعد نماز عصر دفتر محکمہ موسمیات کراچی میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان اور زونل رویت ہلال کمیٹی کراچی کے اراکان، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین شریک ہوں گے۔ تمام زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے اپنے اپنے متعلقہ ہیڈکوارٹرز پر ہوں گے۔