12 جنوری ، 2013
لاہور…لاہور شہر میں ریپڈبس ٹرانزٹ منصوبے سمیت اہم شاہراہوں کی تعمیرومرمت سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے ۔ریپڈ بس ٹرانزٹ منصوبے کے لئے بنائے جانے والے ٹریک سے فیروزپورروڈ کاہنہ سے بتی چوک تک 40 کلومیٹر کے علاقے کے رہائشی پریشان ہیں۔تین ماہ سے ٹریک کے منصوبے پر جاری ترقیاتی کام کی وجہ سے ذیلی سڑکوں پر ٹریفک کا دباوٴ بڑھنے سے گھنٹوں ٹریفک جام رہتا ہے۔ ملتان روڈ یتیم خانہ چوک پر بھی سڑک کی تعمیرومرمت سے شہری پریشان ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہاں اڑنے والی دھول نے انھیں جسمانی بیماریوں کے ساتھ ساتھ ذہنی مریض بھی بنا دیا ہے۔