پاکستان
12 جنوری ، 2013

جھنگ حادثہ، چار جاں بحق افراد میں دو سگے بھائی بھی شامل

جھنگ…جھنگ بھکر روڈ پر کوٹ خیرا کے قریب کوئلے سے بھرا ٹرک موٹر سائیکل رکشے پر الٹ گیا۔جس کے نیچے دب کر 2 بھائیوں سمیت 4 جاں بحق ہوگئے۔کوئلے سے بھرا ٹرک ڈیرہ غازی خان سے جھنگ آرہا تھا کہ کوٹ خیرا کے قریب موڑ کاٹتے ہو ئے اوور لوڈنگ کے باعث موٹرسائکل رکشے پر الٹ گیا۔جس کے نتیجے میں 2بھائیوں ندیم اور قیصر ،رکشہ ڈرائیور شاہد اور باجوڑ ایجنسی کا رہائشی دوست محمد جاں بحق ہوگئے،لاشوں کو ٹرک کی باڈی کاٹ کر نکالاگیا۔جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں :