12 جنوری ، 2013
میرپور ، آزاد کشمیر … میر پور آزادکشمیر کے قریب غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 2 بھارتی شہریوں کو گرفتار کرلیاگیا۔ پولیس کے مطابق دونوں بھارتی شہری دروندر سنگھ اور وجے کمار غیر قانونی طور پر آزاد کشمیر داخل ہورہے تھے کہ انہیں منگلا پل کے مقام پر گرفتار کیا گیا۔ دونوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔