12 جنوری ، 2013
لاہور … لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں اور سامان چیک کرنے والی اسکیننگ مشینوں میں خرابی سے کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں، مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اسکیننگ مشینوں میں اچانک خرابی سے اندرون ملک جانیوالی پروازوں سمیت لندن، دبئی، عمان، مسقط اور ابو ظہبی جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق اسکیننگ مشینوں کی خرابی جلد دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔