12 جنوری ، 2013
کراچی … پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ طاہر القادری کو لانگ مار چ کو انا کا مسئلہ نہ بنائیں اور ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے لانگ مارچ سے گریز کریں۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ مدرسہ اور ملک چلانا مختلف چیزیں ہیں، طاہرالقادری کو جس چیز کا تجربہ ہے وہی کام کریں، مطالبات کی آڑ میں قوم کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت کو گالیاں دینا اور جعلی کہنا عوام کی توہین ہے، قادری صاحب کو پرویز مشرف کی جمہوریت اچھی لگتی تھی، لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی مشرف کے دیئے ہوئے تحفے ہیں جن کو چیلنج سمجھ کر مقابلہ کررہے ہیں۔