پاکستان
12 جنوری ، 2013

کوئٹہ سانحہ اور احتجاج پر الطاف حسین کا وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے رابطہ

کوئٹہ سانحہ اور احتجاج پر الطاف حسین کا وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے رابطہ

کراچی … متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے سانحہ کوئٹہ اور ہزار کمیونٹی کا میتوں کے ہمراہ احتجاج پر وزیراعظم راجا پرویز اشرف اور وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے اور حکومت بلوچستان کی مسلسل بے حسی اور سردمہری پر شدید احتجاج کیا ہے۔ ایم کیو ایم کے مرکز سے جاری اعلامیہ کے مطابق الطاف حسین نے وزیراعظم راجا پرویز اشرف اور وزیر داخلہ رحمن ملک سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کے لوگوں کا مسلسل قتل عام کیا جارہا ہے بم دھماکوں اور دہشت گردی کے واقعات میں 100 افرادکی شہادت پر کوئی حکومتی شخصیت متاثرین سے اظہار ہمدردی کیلئے نہیں پہنچی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ملک سے باہر اور وزراء غائب ہیں، ہزارہ کمیونٹی کے افراد اپنے پیاروں کی میتیں سڑک پر رکھ کر سخت سردی اور بارش کے باوجود احتجاج کررہے ہیں، لیکن صوبائی حکومت نے اس پر سرے سے کوئی توجہ نہیں دی۔ الطاف حسین نے وزیراعظم راجا پرویز اشرف اور وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا کہ ہزارہ کمیونٹی کے مطالبات پر فوری توجہ دی جائے اور شہداء کی میتوں کی تدفین کے فوری انتظامات کئے جائیں۔

مزید خبریں :