12 جنوری ، 2013
کراچی … کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عائشہ منزل بم دھماکے میں ملوث 4 ملزمان کو 25جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔ گلبرک تھانہ پولیس نے ملزمان بلال، توصیف، مہتمم خان اور ایوب خان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا اور بتایا کہ ملزمان عائشہ منزل پر دھماکے میں ملوث ہیں، جنہیں مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے جو بارودی مواد برآمد ہوا، وہی عائشہ منزل بم دھماکے میں استعما ل کیا گیا۔ پولیس نے بارود کا سیمپل میچنگ ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھیج دیاہے۔ دھماکے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 73زخمی ہوئے تھے۔ عدالت نے چاروں ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر 25 جنوری تک پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ ملزم بلال موچکو اور اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود میں 2 پولیو ورکرز کے قتل کے مقدمے میں بھی عدالت سے 21 جنوری تک ریمانڈ پر ہے۔