12 جنوری ، 2013
گوجرانوالہ … چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری سے میری اپیل ہے کہ جلد کوہستان ویڈیو کیس کو اوپن کیا جائے، میرے تینوں بھائیوں کو بھی قتل کر دیا گیا اور لڑکیاں پہلے ہی ہلاک کی جاچکی ہیں۔ گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ بار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے درخواست دہندہ محمد افضل کا الزام تھا کہ کوہستان ویڈیو کیس میں ان کی صوبائی حکومت اور علاقے کے لوگوں نے عدالت سے غلط بیانی کی کہ لڑکیاں زندہ ہیں، لیکن پورا علاقہ جانتا ہے لڑکیاں قتل کی جاچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ میں چھپتے چھپاتے گوجرانوالہ پہنچا ہوں، ہمارے علاقے میں لڑکیاں قتل کرنا نئی بات نہیں، علاقے کی روایت میں شامل ہے کہ لڑکیوں کے قتل کے بعد لڑکوں کو قتل کیا جائے، اس کے بھائیوں کو بھی اسی لئے قتل کیا گیا،میں اس روایت کو ختم کروانا چاہتا ہوں۔