Time 25 اکتوبر ، 2023
پاکستان

پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی معمول پر نہ آسکی، آج بھی 49 پروازیں منسوخ

پی آئی اے کی جانب سے پی ایس او کو 7 کروڑ روپے کی ادائیگی کے باوجود ایندھن کی فراہمی معمول پر نہ آ سکی: ذرائع۔ فوٹو فائل
پی آئی اے کی جانب سے پی ایس او کو 7 کروڑ روپے کی ادائیگی کے باوجود ایندھن کی فراہمی معمول پر نہ آ سکی: ذرائع۔ فوٹو فائل 

قومی ائیر لائن پی آئی اے کی جانب سے منگل کو پی ایس او کو 7 کروڑ روپے کی ادائیگی کے باوجود ایندھن کی فراہمی معمول پر نہ آ سکی جس کی وجہ سے بدھ 25 اکتوبر کو پی آئی اے کی مزید 49 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور کے لیے پی کے 302، پی کے 303، پی کے 304، پی کے 305، فیصل آباد کیلئے پی کے 340، پی کے 341، اسلام آباد کیلئے پی کے 368، پی کے 369، گوادر کیلئے پی کے 503، پی کے 504، ملتان کیلئے پی کے 330 اور پی کے 331 منسوخ کی گئی ہیں۔

اسلام آباد سے شارجہ کیلئے پی کے 181، پی کے 182، دبئی کیلئے پی کے 233، پی کے 234، گلگت کیلئے پی کے 601، پی کے 602، پی کے 605 اور پی کے 606، ریاض کیلئے پی کے 753، پی کے 754، اسکردو کیلئے پی کے 451 اور پی کے 452، سکھر کیلئے پی کے 631 اور پی کے 632، دبئی کیلئے پی کے 211، پی کے 234، ابوظبی کیلئے پی کے 261 اور پی کے 262 اور دمام اسلام آباد کی پی کے 246 منسوخ کی گئی ہیں۔

لاہور سے دبئی کی پرواز پی کے 235، پی کے 203، پی کے 204، جدہ کی پی کے 759، ابوظبی سے لاہور کی پی کے 264 منسوخ ہیں۔

سیالکوٹ سے شارجہ کی پرواز پی کے 209، پی کے 210 اور مسقط کی پی کے 281 پی کے 282 اور دبئی سے سیالکوٹ کی پی کے 180 بھی منسوخ کی گئی ہے۔

پشاور دبئی کی پرواز پی کے 283 پی کے 284 شارجہ کی پی کے 257 پی کے 258 اور ابوظبی سے پی کے 218 منسوخ کی گئی ہیں۔

دبئی سے فیصل آباد کی پرواز پی کے 224، ملتان سے شارجہ کی پرواز پی کے 293 اور دبئی سے ملتان کی پرواز پی کے 222 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

مزید خبریں :