01 نومبر ، 2023
اسلام آباد: تحریک انصاف نے سینیٹ میں اپنا پارلیمانی لیڈر تبدیل کردیا۔
تحریک انصاف نے سینیٹ میں اعظم سواتی کے بجائے قانون دان علی ظفر کو اپنا پارلیمانی لیڈر مقرر کیا ہے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ نے علی ظفر کو پارلیمانی لیڈر مقرر کیے جانے کا سرکلر جاری کردیا۔
واضح رہےکہ تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹر وسیم شہزاد سینیٹ میں قائد حزب اختلاف ہیں۔