دنیا
14 جنوری ، 2013

کنٹرول لائن تنازع سے امن عمل متاثر نہیں ہونا چاہئے، سلمان خورشید

کنٹرول لائن تنازع سے امن عمل متاثر نہیں ہونا چاہئے، سلمان خورشید

تھم فو … بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ پاک بھارت کنٹرول لائن تنازعات کی وجہ سے امن عمل متاثر نہیں ہونا چاہئے۔ بھوٹان کے دورے پر جانے والے بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ لائن آف کنٹرول کے واقعات پربھارت کو شدید تشویش ہے، پاکستان کو بھارت نے لائن آف کنٹرول کے واقعات پراپنی تشویش سے آگاہ کردیا ہے، کنٹرول لائن واقعات پر پاکستان کی جانب سے جوابات پر بھارت مطمئن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر کشیدگی کوپاک بھارت امن عمل کو متاثر ہونے کی وجہ نہیں بننا چاہئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاک بھارت ویزا معاہدے پر عمل درآمد جاری رہے گا۔

مزید خبریں :