09 نومبر ، 2023
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرار کو تفویض کر دیے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ اسلم پبلک اکاؤنٹس کمیٹی( پی اے سی) سے متعلق معاملات میں مکمل با اختیار ہوں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی اے سی امور پر رجسٹرار کا فیصلہ فل کورٹ یا چیف جسٹس کی منظوری سے مشروط ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آڈٹ اور محکمانہ اکاؤنٹس کمیٹی بھی امور رجسٹرار چیف جسٹس کی منظوری سے انجام دیں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا سالانہ بجٹ پلان کوبھی رجسٹرار چیف جسٹس کی منظوری سے حتمی شکل دیں گی۔