Time 12 نومبر ، 2023
دلچسپ و عجیب

گاڑیوں کی پچھلی کھڑکیاں مکمل طور پر نیچے کیوں نہیں ہوتیں؟

اس کی وجہ بہت دلچسپ ہے / فوٹو بشکریہ سلیش گیئر
اس کی وجہ بہت دلچسپ ہے / فوٹو بشکریہ سلیش گیئر

اگر آپ نے گاڑی میں پیچھے موجود نشستوں یا بیک سیٹ پر سفر کرتے ہوئے کھڑکی کو مکمل طور پر نیچے کرنے کی کوشش کی ہو تو شاید غور کیا ہو کہ شیشے کا کچھ حصہ ہمیشہ اوپر رہتا ہے۔

چاہے آپ اسے نیچے کرنے کی جتنی بھی کوشش کریں مگر کھڑکی کا کچھ حصہ ضرور اوپر موجود ہوگا۔

مگر ایسا کیوں ہوتا ہے؟ اس کی وجہ کافی دلچسپ ہے۔

اس بارے میں اکثر خیال کیا جاتا ہے کہ ایسا بچوں کے تحفظ کے لیے کیا جاتا ہے۔

بچوں کو زیادہ تر پیچھے ہی بٹھایا جاتا ہے اور یہ کسی کی خواہش نہیں ہوتی کہ کھڑکی مکمل کھلنے سے بچے باہر گر جائیں۔

مگر یہ حقیقی وجہ نہیں بلکہ اس کا مسافروں کے تحفظ سے کچھ لینا دینا نہیں۔

تو پھر اصل وجہ کیا ہے؟

بیشتر گاڑیوں میں پیچھے کے شیشے مکمل طور پر نیچے نہ ہونے کی اصل وجہ یہ ہے کہ ان کے دروازوں میں اتنی گنجائش ہی نہیں ہوتی۔

جی ہاں واقعی ہر گاڑی کے دروازے کے درمیان ایک خلا ہوتا ہے جس میں کھڑکیوں کے شیشے غائب ہوتے ہیں۔

یہ خلا گاڑی کے اگلے دروازوں میں کافی بڑا ہوتا ہے۔

مگر پیچھے کے دروازوں کا حجم اگلے دروازوں سے کم ہوتا ہے تو ان کے اندر موجود خلا بھی کچھ مختصر ہوتا ہے۔

زیادہ تر گاڑیوں میں اس وجہ سے پیچھے کی نشستوں کی کھڑکیاں مکمل طور پر دروازے میں غائب نہیں ہوتیں۔

البتہ بڑی گاڑیوں میں پیچھے کے دروازے بھی بڑے ہوتے ہیں تو ان میں کھڑکیاں بھی مکمل طور پر غائب ہو جاتی ہیں۔

مزید خبریں :