Geo News
Geo News

Time 13 نومبر ، 2023
دنیا

سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون برطانیہ کے وزیر خارجہ اور جیمز کلیوری وزیر داخلہ تعینات

دفتر برطانوی وزیراعظم کی جانب سے سوشل میڈیا پر ڈیوڈ کیمرون اور جیمز کلیوری کی تعیناتی کی تصدیق کی گئی ہے۔ فوٹو فائل
دفتر برطانوی وزیراعظم کی جانب سے سوشل میڈیا پر ڈیوڈ کیمرون اور جیمز کلیوری کی تعیناتی کی تصدیق کی گئی ہے۔ فوٹو فائل

برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کابینہ میں اعلیٰ سطح پر رد و بدل کرتے ہوئے سویلا بریورمین کی جگہ جیمز کلیوری کو وزیر داخلہ مقرر کر دیا گیا جبکہ سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو وزیر خارجہ تعینات کر دیا۔

دفتر برطانوی وزیراعظم 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جیمز کلیوری کو وزیر داخلہ بنائے جانے کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کی جانب سے ڈیوڈ کیمرون کو سیکرٹری آف اسٹیٹ تعینات کرنے کے حوالے سے بھی بتایا گیا ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈکیمرون کا اس حوالے سے کہنا ہے امید ہے کہ میرا تجربہ وزیراعظم کو خارجہ امور میں اہم چیلنجز سے نمٹنے میں مدد فراہم کرے گا، رشی سونک مضبوط اور قابل وزیر اعظم ہیں، ہمیں یوکرین جنگ اور مشرق وسطیٰ کے بحران سمیت متعدد بین الاقوامی چینلجز کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ سویلا بریورمین کو ملک میں فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے مارچ سے نمٹنے کی حکمت عملی سے متعلق بیان تنقید کا سامنا تھا اور وزیراعظم رشی سونک پر وزیر داخلہ سویلا بریورمین کو مستعفی کرنے کا دباؤ بھی تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم رشی سونک نے سویلا بریورمین سے مستعفی ہونے کی درخواست کی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

اس حوالے سے سویلا بریورمین کا کہنا ہے کہ اپنے ملک کے لیے بطور وزیر داخلہ خدمات سر انجام دیکر بہت اچھا لگا، اپنی برطرفی کے حوالے سے مناسب وقت پر بات کروں گی۔

مزید خبریں :