19 نومبر ، 2023
بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے ہوشاب میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) ترجمان کے مطابق تربت کے علاقے ہوشاب میں ہو نے والے دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہو ئی ہے۔
ترجمان نے بتایاکہ حملہ آوربارودی مواد کی ترسیل و تنصیب کے دوران دھماکے کا شکار ہوئے اور ہلاک ہوگئے۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا تا ہے اور ہلا ک افرادکی شناخت نبی داد، شاہ جہاں اور عادل کے نام سے ہوئی ہے۔